Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن نایف کی نظر بندی کی تردید

ریاض....اعلیٰ سعودی عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ سابق ولی عہد شہزاد محمد بن نایف کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں۔ انہیں نظر بند کرنے کے دعوے سراسر غلط ہیںحقیقت سے انکا کوئی تعلق نہیں۔ وہ ایرانی ذرائع ابلاغ حزب اللہ اور الجزیرہ چینل پر گشت کرنے والے اس دعوے کی تردید کررہے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ شہزادہ محمد بن نایف کو سبکدوشی کے بعد نظر بند کردیا گیا۔ اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا کہ شہزادہ محمد بن نایف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پوری طرح سے آزاد ہیں۔ کسی قید و بند کے بغیر اپنے مہمانوں سے مل رہے ہیں۔ وہ عہدے سے علیحدہ ہوئے ہیں اسکے سوا انکی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وہ سعودی عرب کے اندر اور باہر کہیں بھی آجاسکتے ہیں۔ انہوں نے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کی اس حوالے سے رپورٹ پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس جیسے محترم اخبار کو تصدیق کئے بغیر اس قسم کی من گھڑت رپورٹ شائع نہیں کرنی چاہئے تھی۔ 

شیئر: