پانچ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب اپنے خاندان کے ساتھ غزہ میں نقل مکانی کر رہی تھیں جب ان گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی۔
تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر سامنے آ چکی ہیں۔ ہند رجب کی آخری فون کال کی دل دہلا دینے والی ریکارڈنگ نے دنیا بھر میں غم و غصہ پیدا کیا تھا۔ اب اسرائیلی فوج نے اس واقعے میں ہند رجب کی ہلاکت کی فوجداری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔