فیفا انٹر کانٹینینٹل کپ 2026: جدہ پہلے راؤنڈ کے میچ کی میزبانی کرے گا
سعودی کلب الاھلی ایف سی کا مقابلہ آکلینڈ ایف سی سے ہوگا ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
جدہ بدھ 26 اگست کو کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں فیفا انٹر کانٹینینٹل کپ 2026 کے پہلے راؤنڈ کے میچ کی میزبانی کرے گا۔
اے ایف سی چیمپیئز لیگ ایلیٹ کی فاتح سعودی کلب الاھلی ایف سی کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی آکلینڈ ایف سی سے ہوگا جو او ایف سی چیمپیئنز لیگ کی ونر ہے۔
الاھلی ٹورنامنٹ میں مضبوط آغاز کرنے اور ابتدائی راؤنڈ سے اگے بڑھنے کی کوشش کرے گی۔ ٹیم ہوم ایڈوانٹیج، فینز کی سپورٹ اور براعظمی مقابلوں میں اپنے کھلاڑیوں کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی۔
دوسری طرف آکلنڈ ایف سی، ایشین چیمپیئن کے خلاف مضبوط کارکردگی دکھانے اور اپ سیٹ کرنے کی کوشش کرے گی۔
الاھلی کے فینز بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں ٹیم کے ڈیبیو کے شدت سے منتظر ہیں۔ انہیں امید ہے کلب اپنی مضبوط براعظمی کارکردگی کو آگے بڑھائے گا اور کامیاب بین الاقوامی شروعات کرے گا۔
سعودی کلب الاھلی نے اس سال اے ایف سی چیمپیئنز لیگ ایلیٹ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ فائنل میں جاپان کی ٹیم مچیدا زیلویا کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔
