Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کا ٹائٹل الاھلی سعودی کلب کے نام

میچ جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں کھیلا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
الاھلی سعودی کلب نے سنیچر کو  اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ کا ٹائٹل جیت لیا جب اس نے فائنل میں جاپان کی ٹیم مچیدا زیلویا کو ایک صفر سے شکست دی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ میچ جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں 58 ہزار سے زائد شائقین موجود تھے۔
ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ نے الاھلی کو چیمپئن شپ ٹرافی پیش کی۔
اس موقع پر وزیرِ کھیل اور سعودی اولمپک و پیرا لمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بھی موجود تھے جبکہ سعودی عربیین فٹبال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف) کے صدر یاسر المسحل بھی تقریب میں شریک تھے۔
مچیدا کے گول کیپر کوسی تانی کو ٹورنامنٹ کا بہترین گول کیپر قرار دیا گیا جبکہ السد کے ہسپانوی فارورڈ رافا موخیکا نے ٹاپ سکورر کا اعزاز حاصل کیا۔ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ الاھلی کے فرانک کیسیے کے نام رہا۔
فائنل میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ مقررہ وقت بغیر کسی گول کے برابر ختم ہوا۔
اضافی وقت کے شروع میں الاھلی نے پہلا گول کیا۔ فراس البریکان نے 96ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور یہی میچ کا واحد گول ثابت ہوا۔

شیئر: