چین میں جاری ’ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2026‘ میں ایک شخص کی گنجائش والا جدید سنگل سیٹر طیارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ جدید طیارہ ایک پرواز میں 8 کلومیٹر تک فاصلہ طے کر سکتا ہے جبکہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 20 منٹ تک فضا میں رہ سکتا ہے۔ اسے اے آر ہیلمٹ اور کنٹرول سٹک کے علاوہ خودکار طریقے (آٹو پائلٹ) سے بھی 1000 میٹر کی بلندی تک اڑایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مستقبل میں یہ طیارہ سکیورٹی، ہنگامی امدادی کارروائیوں اور ذاتی فضائی سفر میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ روئٹرز کی رپورٹ