Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپال میں مزید سیلاب کا خدشہ، حُکام نے خبردار کر دیا

نیپال میں حکام نے اتوار کو مزید سیلاب آنے کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے رہائشیوں کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ حالیہ سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 750 ہو گئی ہے جبکہ 3 ہزار 44 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق یہ وارننگ نیپال اور تبت کی سرحد پر واقع  دریا بھوت کیشی دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد جاری کی گئی ہے۔ اتوار کی صبح لوگوں کے موبائل فونز پر سیلاب سے متعلق انتباہی پیغامات بھیجے گئے، جبکہ امدادی ٹیمیں کھٹمنڈو کو بدترین متاثرہ علاقوں میں سے ایک سے ملانے والی اہم شاہراہ سے ملبہ ہٹانے میں مصروف رہیں۔ تفصیلات ’روئٹرز‘ کی ویڈیو رپورٹ میں۔

شیئر: