نیپال کے ضلع راسووا میں واقع ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تنگ سرنگوں میں ریسکیو ٹیموں کو رینگتے ہوئے آگے بڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گذشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد سینکڑوں افراد کے سرنگوں میں پھنسے ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر امدادی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔