سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی، جو ان کا خیرمقدم کرنے کے لیے آئے تھے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آنے والوں کو خوش آمدید کہا۔ یہ ملاقات منگل کو جدہ کے السلام محل میں ہوئی۔ ان سے ملنے کے لیے آنے والوں میں شہزادے، علما، اعلیٰ حکام اور عام شہری شامل تھے۔