Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ’میکسیکو بمقابلہ دی ورلڈ‘ کے باکسرز کی آمد، فائٹ ویک کا آغاز

یہ مقابلے دنیا بھر میں ڈیزن پر نشر کیے جائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
فیا ریاض نے گزشتہ شام میکسیکو بمقابلہ دی ورلڈ میں شرکت کرنے والے باکسنگ سٹارز کی شاندار آمد کی تقریب کی میزبانی کی گئی جو ریاض سیزن کے ساتویں ایڈیشن کے حصے کے طور پر فائٹ ویک کے آغاز کی علامت بن گئی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ تقریب سنیچر 31 اکتوبر کو ریاض کے دی وینیو میں ہونے والے مقابلوں سے پہلے بڑھتے ہوئے جوش و خروش اور انتظار کے ماحول میں منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں شریک باکسرز کی آمد، میڈیا انٹرویوز اور آفیشل فوٹو سیشنز شامل تھے جس میں سپورٹس شخصیات، میڈیا نمائندوں اور مہمانوں نے شرکت کی۔ 
فائٹ ویک کی پہلی باضابطہ تقریبات میں سے ایک کے طور پر اس میں 9 پیشہ ورانہ مقابلوں میں دنیا بھر سے 18 فائٹرز کو ایک جگہ جمع کرنے والی لائن اپ سے باکسرز شامل ہوئے جن میں میکسیکن سٹار ساؤل کینیلو الواریز اور فرانسیسی کیمرونی باکسر کرسچن ایمبلی کے درمیان بڑا مقابلہ سرِفہرست ہے۔
اس اہم مقابلے نے میڈیا کی توجہ اور مداحوں کی دلچسپی کو خوب اپنی طرف مبذول کیا ہے۔
اس تقریب میں میکسیکو کے جائم مونگویا اور روس کے نکیتا زون کے درمیان سپر مڈل ویٹ مقابلہ بھی شامل ہے جبکہ اس کے ساتھ میکسیکو کے رافیل ایسپینوزا اور نکاراگوا کے ریکارڈو بلینڈن کے درمیان فیدر ویٹ مقابلہ ہوگا۔
فائٹ کارڈ میں میکسیکو کے ڈیوڈ پکاسو کا مقابلہ سپر بینٹم ویٹ ڈویژن میں فلپائن کے کارل مارٹن سے ہو گا جبکہ میکسیکو کے ریمنڈو وازکویز روزاس اور جاپان کے ریٹو تسوتسومی کے درمیان سپر فیدر ویٹ مقابلہ بھی شامل ہے۔

سعودی باکسر سلطان المحمد بھی اس تقریب میں حصہ لیں گے اور سپر فیدر ویٹ ڈویژن میں میکسیکو کے ایرک ولیگاس کا مقابلہ کریں گے۔ اس دوران میکسیکو کے مارکوس وازکویز سپر مڈل ویٹ مقابلے میں قازقستان کے بیک نورماگن بیٹ کا مقابلہ کریں گے۔
فائٹ کارڈ کا اختتام میکسیکو کے کارلوس ایمیلیانو روزو وازکویز اور رومانیہ کے فلاویس بیا کے درمیان مڈل ویٹ مقابلے اور میکسیکو کے ہیکٹر اوکٹیویو اگویرے اور کیوبا کے برائن لیون کے درمیان سپر مڈل ویٹ مقابلے کے ساتھ ہوتا ہے۔
فائٹ ویک جمعرات 29 اکتوبر کو بولیواڈ سٹی کے سکوائر 2 میں باضابطہ پریس کانفرنس کے ساتھ جاری رہے گا جہاں باکسرز آنے والے مقابلوں کے لیے اپنی تیاریوں اور توقعات پر بات کریں گے۔
اس کے بعد جمعہ 30 اکتوبر کو رات 9 بجے اسی مقام پر وزن کی تقریب اور آمنے سامنے کے مقابلے ہوں گے جو سنیچر31 اکتوبر کی فائٹ نائٹ تک جاری رہیں گے۔

یہ مقابلے دنیا بھر میں ڈیزن پر نشر کیے جائیں گے۔
میکسیکو بمقابلہ دی ورلڈ کا انعقاد سعودی عرب کے ان بڑے بین الاقوامی باکسنگ مقابلوں کے سلسلے کو جاری رکھتا ہے جو ریاض سیزن کے حصے کے طور پر منعقد کیے جاتے ہیں۔
باکسنگ کے نامور سٹارز کو راغب کر کے اور قائم شدہ چیمپیئنز اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ پر مشتمل بڑے کھیلوں کے مقابلوں کو پیش کر کے ریاض سیزن عالمی تقریبات کے نقشے پر دارالحکومت کی پوزیشن کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے۔

 

شیئر: