سعودی رائل فضائیہ کا العلمین انٹرنیشنل ایئر شو میں شاندار مظاہرہ
جمعرات 10 ستمبر 2026 11:48
العلمین کے افق پر شاہی فضائیہ کا یہ مظاہرہ اس ایونٹ کی نمایاں ترین جھلکیوں میں سے ایک تھا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی رائل ایئر فورس کی ٹیم نے مصر میں جاری العلمین انٹرنیشنل ایئر شو 2026 کے دوران ہاک ٹی 165 طیاروں کے ذریعے فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ان فضائی مظاہروں میں غیر معمولی مہارت، پیشہ ورانہ انداز اور بہترین ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے دوران مختلف فضائی فارمیشنز اور کرتب پیش کیے گئے جنہوں نے شائقین اور نمائش میں آنے والے افراد کو خوب متاثر کیا۔
العلمین کے افق پر سعودی رائل ایئر فورس کا یہ مظاہرہ اس ایونٹ کی نمایاں ترین جھلکیوں میں سے ایک تھا جس نے پائلٹوں کی غیر معمولی مہارت، نظم و ضبط اور بہترین باہمی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔
