Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ پرناس ایئر کی’ سیلف لگیج ڈراپ سروس ‘

سامان بک کرنے میں فی بیگ 20 سیکنڈ سے زیادہ وقت نہیں لگتا(فوٹو، سبق نیوز)
ناس ایئر نے ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کےلیے سامان کی بکنگ کے لیے ’سیلف سروس‘ متعارف کرا دی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ناس ایئر اور ریاض ایئرپورٹ کمپنی کے تعاون سے سیلف سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد مسافروں کے ویٹنگ ٹائم کو کم کرتے ہوئے ڈیجیٹل منتقلی کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔
ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل نمبر ون پر لگیج کی سیلف سروس شروع کی گئی ہے جہاں مسافر اپنے سامان کو بک کرنے کےلیے بورڈنگ پاس کے ذریعے سامان کے ٹیگ حاصل کرنے کی کارروائی کرنے کے بعد اپنا سامان مخصوص کنوئیر بیلٹ پررکھ سکتے ہیں۔
لگیج کی ہینڈلنگ کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے سیلف سروس کاونٹر پر انتہائی حساس سسٹم نصب کیا گیا ہے جس کے ذریعے ایک بیگ کو بگ کرنے میں 20 سیکنڈ سے زیادہ کا وقت نہیں لگتا۔

 

 

شیئر: