Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قوانین کی خلاف ورزی: 22 ہزار انتظامی فیصلے، قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں

سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے علاقائی دفاتر میں انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران (ربیع الاول 1448) میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر 22 ہزار 900 فیصلے جاری کیے ہیں۔
 بیان میں کہا گیا ’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔ فیصلوں میں قید، جرمانے اور بے دخلی تک کی سزائیں شامل ہیں جو خلاف ورزیوں کی نوعیت پر منحصر ہیں۔‘ 
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر خبردار کیا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔‘
مکہ اور ریاض میں ٹول فری نمبر 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 یا 996 پر خلاف ورزیوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔

 

شیئر: