Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام مخالف چینلز کیساتھ تعاون غداری ہے، مفتی اعلیٰ

 جدہ ....سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ اسلام مخالف چینلز کے ساتھ رابطے مذہب سے خیانت جیسے ہیں۔ ایسے چینلز سے جو معاشرے ، اسکے امن و استحکام اور قائدین کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہوں ربط و ضبط پیدا کرنا کسی طور درست نہیں۔ آل الشیخ نے عکاظ سے گفتگو میں کہا کہ ملک و قوم سے غداری کی کوئی ا یک شکل نہیں ہوتی ۔ غداری یہ بھی ہے کہ انسان معاشرے میں تفرقہ و نفرت پھیلانے والوں کا مدد گار بن جائے۔ مفتی اعلیٰ نے کہا کہ اس قسم کے چینلز سے رابطہ کرنا ، اسے خبریں فراہم کرنا اور اسکے پروگراموں میں حصہ لینا غداری ہے۔

شیئر: