Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق جج کو جیل اسپتال پہنچادیا گیا

کولکتہ۔۔۔۔کولکتہ ہائیکورٹ کے سابق گرفتارجج سی ایس کرنن کو سرکاری اسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب بہتر ہے انہیں واپس پریسیڈنسی جیل اسپتال پہنچا دیا گیا۔ایک سینیئر ڈاکٹر نے کہا کہ کرنن کو اب بھی طبی نگرانی کی ضرورت ہے۔انہیں سینے میں تکلیف اور بے چینی کے بعد 22جون کو اسپتال لے جایا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے 9مئی کوججوں کی توہین کرنے پر انہیں 6ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔کرنن اس ماہ کے اوائل میں ریٹائر ہوگئے تھے۔

شیئر: