سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ ثانی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق پیر کو ہونے والی ملاقات میں دونوں شاہی شخصیات نے دیرینہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ ثانی نے یمن میں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنائے جانے والے حالیہ حملوں کی مذمت کی۔
انہوں نے مملکت کی جانب سے اپنی سلامتی، شہریوں اور رہائشیوں کےحوالے سے درپیش خطرات سے نمنٹے اور اپنے وسائل کے تحفظ کے لیےاٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی مکمل سپورٹ کا عزم ظاہر کیا۔
اردنی ولی عہد نے شاہ عبداللہ ثانی کی جانب سے سعودی قیادت کو تہنیتی پیغام پہنچایا جس کے جواب میں سعودی ولی عہد نے اردن کے فرمانروا کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
— واس الأخبار الملكية (@spagov) November 2, 2026
ملاقات میں ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔
اردن کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجرجنرل مجدی الحراسین اور ولی عہد کے دفتر کے ڈائریکٹر زید بقاعین شامل تھے۔











