عرب اتحاد نے مکہ ریجن میں حوثیوں کا ایک ڈرون مار گرایا
حوثی ملیشیا ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے مملکت کو نشانہ بنا رہی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے کہا ہے کہ منگل کو مکہ ریجن کی جانب داغے گئے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بیان میں کہا کہ حوثیوں کی جانب سے داغے گئے ڈرون کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا گیا۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے ریاض ریجن کی جانب داغے جانے والے دو ڈرون جبکہ مملکت کے جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں روک کر تباہ کیا۔
ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے مملکت بھر میں ہوائی اڈوں، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
10 اکتوبر کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے ایک حملے میں 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد ہلاک ہوئے تھے۔
