Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر پر تجارتی پابندیاں کیوں لگائی گئیں؟

ریاض۔۔۔۔بحرین نے قطر پر تجارتی پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے اپنا موقف ڈبلیو ٹی او کے سامنے پیش کردیا۔ قطر نے شکایت درج کرائی تھی کہ بحرین ، امارات ، سعودی عرب اور مصر جو ڈبلیو ٹی او کے ممبر ہیں تجارتی پابندیاں عائد کرکے ڈبلیو ٹی اوکے مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ڈبلیو ٹی اومیں بحرین کے سفارتکار نے بائیکاٹ کرنیوالے تمام عرب ممالک کی نیابت کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ قطر پر سعودی عرب، امارات اور بحرین نے جو تجارتی پابندیاں عائد کی ہیں وہ قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے کی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تدابیر ڈبلیو ٹی اوکے معاہدے کی دفعہ 11کے عین مطابق ہیں جس میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچنے کی بناء پر مقررہ ضوابط توڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔

شیئر: