Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں 345 کلو گرام غیر معیاری گوشت ضبط

وزارت تجارت کی جانب سے تفتیشی کارروائیاں جاری
 
ریاض : وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی تفتیشی ٹیموں نے حائل ریجن کی مارکیٹ سے 346 کلو گرام غیر معیاری گوشت ضبط کرکے تلف کر دیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے غیر معیاری اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ دکاندار زائد المیعاد اشیائے فروخت نہ کریں ۔ اس ضمن میں حائل کی مارکیٹ میں تفتیشی ٹیم نے ایک دکان سے بڑی مقدار میں مچھلی اور گائے کا گوشت ضبط کیا جسے انتہائی غیر معیاری طریقے سے اسٹور کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ ناقابل استعمال ہوگیا ۔ ضبط کئے جانے والے گوشت کو تلف کرکے دکاندار کے خلاف جرمانہ عائد کردیاگیا ۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: