Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی آم بھی مارکیٹ میں آگیا

نئی دہلی۔۔۔۔یوگی ، کیجری اورشیلا یہ تینوں ہی آم جنکپوری دہلی ہاٹ میں فروخت کیلئے پیش کردیئے گئے ہیں۔ اگرچہ کیجری اور شیلا آم کئی سال پہلے مارکیٹ میں آئے تھے لیکن یوگی ان آموں میں نیا نام ہے۔ یوپی کے ایک کسان طارق مصطفی نے کہا کہ یہ آم ہمارے کھیت میں پیدا ہوا ہے اور ہم نے اسے یوگی آدتیہ ناتھ جی سے منسوب کیاہے۔ جن لوگوں نے دہلی ٹورازم کے زیر اہتمام 29ویں مینگو فیسٹول میں یوگی چکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ آم بہت میٹھا ہے اور اس کی خوشبو بھی بہت زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ 3روزہ مینگو شو میں 400سے زیادہ اقسام کے آم رکھے گئے تھے۔ ان میں بیگم پسند، شریفہ اور فجری آم بھی تھے جبکہ چند آم غیر ملکیوں کے نام پر بھی رکھے گئے تھے۔ ان میں آسٹن اور ٹومی ایڈ کنس بھی تھا۔ دسہری، الفانسو اور لنگڑا آم یوپی کے مختلف شہروں میں اگائے جاتے ہیں۔ ان میں سہارنپور، لکھنؤ ، سیتاپور اور مظفر نگر شامل ہیں۔ہند دنیا بھر میں آم برآمد کرنیوالے ملکوں میں شامل ہے ۔ ہر سال 50ہزار ٹن برآمد کئے جاتے ہیں۔ دنیا میں آموں کی 1365اقسام میں سے ایک ہزار اقسام صرف ہند میں پائی جاتی ہیں۔

شیئر: