Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذاتی اختلافات ختم کریں،محمد افضل چوہدری

خمیس مشیط(جی ایس ایوب) پاکستان مسلم لیگ ن عسیر کے رہنما جاوید چوہدری آف نارووال نے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔محمد افضل چوہدری نے شرکاءکو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ذاتی اختلافات ختم کرنے چاہئیں۔ ہمیں مل جل کر رہنا چاہئے۔ ہم سب پاکستانی ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر قائدین کو عید کی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ وہ پانامہ کیس سے باعزت بری ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ان شاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی نواز شریف کی حکومت ہوگی۔ رانا محمد یوسف نے عید کی مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ احمد پور شرقیہ اور پارا چنار کے شہداءکو آج کے دن یاد کرنا چاہئے۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔ عوام اپنا فیصلہ 2018ءکے الیکشن میں دیں گے۔ علی بٹ، مرو بٹ، نوید احمد، اظہر اقبال چوہدری اورامجد شیخ نے بھی تقریر کرتے ہوئے شرکاء کو عید کی مباکباد دی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: