Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات :منافع خور تاجروں نے بیبی چیئر کی قیمت میں 35فیصد اضافہ کردیا

دبئی: امارات میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے ساتھ گاڑی میں نصب ہونے والی بے بی چیئر کی قیمت میں 35فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں بے بی چیئر کی رسد طلب سے کم ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ایک عام سی بیبی چیئر 1500درہم تک فروخت ہونے لگی ہے۔ منافع خور تاجروں نے نئے ٹریفک قوانین کا فائدہ اٹھاکر شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی ضرورت کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ مقامی اخبار الامارات الیوم کے مطابق صارفین نے متعلقہ محکمے سے اپیل کی ہے کہ لیموزین گاڑیوں میں بھی بیبی چیئر نصب کرنے کی پابندی کروائی جائے۔ دوسری طرف وزارت اقتصاد میں صارفین کے تحفظ کی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ہاشم النعیمی نے کہا ہے کہ بیبی چیئر کی قیمت میں اضافہ ناقابل قبول ہے۔ کمیٹی نگرانی ٹیمیں مارکیٹ کا تفتیشی دورے کرکے منافع خور تاجروں کے خلاف کارروائی کریں گی۔واضح رہے کہ امارات میں نئے ٹریفک قوانین کے مطابق 10سال سے کم عمر یا 145سینٹی میٹر لمبائی سے کم قد رکھنے والے بچے کو پیسنجر سیٹ پر بٹھانا خلاف ورزی ہے جس پر 400درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
 

شیئر: