Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: معمولی خلاف ورزی پر گاڑی ضبط نہیں ہوگی

دبئی: دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والوں اورٹریفک خلاف ورزیوں سے پاک ریکارڈ رکھنے والوں کو گاڑی ضبط کرنے کی سزا سے استثنی دیدیا ہے۔  دبئی پولیس کے سربراہ جنرل عبد اللہ خلیفہ المری نے الامارات الیوم کو بتایا کہ یہ استثنی صرف ان ڈرائیوروں کے لئے جن کا سابقہ ریکارڈ خلاف ورزیوں سے پاک ہے یا وہ جن کی خلاف ورزی دوسروں کے لئے خطرناک نہیں یا معمولی نوعیت کی ہیں۔  انہوں نے کہا ان ڈرائیوروں کی گاڑیوں کو بھی سزا سے معاف کردیا گیا ہے جن کی گاڑیوں کی ضبط ہونے کی آدھی مدت گزر چکی ہے۔ 
 
 

شیئر: