Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد 3دن میں 5000خلاف ورزیاں

 
دبئی: نئے ٹریفک قوانین نافذ کرنے کے بعد صرف 3دن کے اندر 5000خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ محکمہ ٹریفک کے سربراہ بریگیڈیئر سیف مہیر المزروعی نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ خلاف ورزی ٹریک کی پابندی نہ کرنے کی تھی۔ نئے ٹریفک قوانین کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ٹریک تبدیل کرنے پر جرمانہ 200درہم سے بڑھا کر400درہم کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈرائیور کے ریکارڈ 2سیاہ پوائنٹ درج ہوں گے۔دوسرے نمبر پر غلط پارکنگ کی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: