Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھاکا،فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 10 ہلاک

ڈھاکا... بنگلہ دیش کی گارمنٹ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ڈھاکا کے مضافاتی علاقے غازی پور میں واقع فیکٹری میں حادثہ پیش آیا۔ یہ فیکٹری یورپ کو ملبوسات سپلائی کرتی ہے۔ فیکٹری حکام نے بتایا پلانٹ بالکل درست کام کر رہا تھا، اسے جرمنی سے درآمد کیا گیا تھا۔یہ ایک حادثہ تھا ۔بوائلر ٹھیک کام کر رہا تھا۔ سروس کے بعد جب ملازمین اسے اسٹارٹ کرنے لگے تو یہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ عید کی تعطیلات کے بعد منگل سے کام کا دوبارہ آغاز کیا گیا تھا۔ حادثہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

 

شیئر: