شاہ سلمان سے جرمن چانسلر کا ٹیلیفونک رابطہ
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے منگل کو جرمن چانسلر نے فون پر رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے سعودی عرب اور جرمنی کے تعلقات ، خطے کے تازہ حالات اور عالمی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ جرمن شہر ہمبرگ میں جی 20کا اجلاس ہونے والا ہے جس میں سعودی عرب کی نمائندگی وزیر خزانہ کریں گے۔ شاہ سلمان خلیجی بحران کے باعث کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔