Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین نے مملکت کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا

جدہ۔۔۔۔مرافقین کی فیس کے بعد سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن نے سعودی عرب کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ مدینہ منورہ میں 35برس سے مقیم پاکستان کے بخش احمد فرید اور ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے 12افراد کی طرف سے نئی فیس دینے کی سکت نہیں رکھتے۔ زراعت پیشہ ہیں ۔ اب انہیں سعودی عرب کو خیر باد کہنا ہی پڑیگا۔ بخش نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 35برس پہلے یہیں سعودی عرب میں پیدا ہوا، احمد اور فرید بھی یہیں پیدا ہوئے۔ 15سال پہلے والد کا انتقال ہوگیا۔ مدینہ منورہ کے زرعی فارم میں کاشتکار کے طور پر کام کررہا ہوں اور بھائیوں کے ساتھ سکونت پذیر ہوں، ہم نے سادہ انداز میں شادی کی اللہ تعالیٰ نے بچوں سے نوازا ان کی تعداد 12ہے۔ پہلے سال 14ہزار ریال سے زیادہ دینا ہونگے اور ہر سال اس رقم میں اضافہ ہوگا۔ ہمیں معلو م ہے کہ ہم پہلے سال کی فیس ادا نہیں کرسکتے تو آئندہ برسوں میں بڑھنے والی فیس کیسے ادا کرسکتے ہیں؟۔

شیئر: