Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نیویارک میں ملاقات

سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون مضبوط بنانے پر فوکس کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو کوتریس سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسبملی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر فوکس کیا گیا۔
تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کثیر الجہتی ایکشن کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
انہوں نے انسانی بحرانوں اور علاقائی تنازعات سے نمنٹے کےلیے بین الاقوامی میکانزم کے ساتھ اقوام متحدہ کے کرادار کو ایک جامع پلیٹ فارم کے طور پر بڑھاتنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے کثیر الجہتی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی، وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان، اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبدالعزیز بن محمد الواصل اور وزیرخارجہ کی مشیر ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔

تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے پر زور دیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سنیچر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
 سعودی عرب نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر متعدد انیشیٹیوز اور اجلاسوں کی میزبانی کی ہے جن کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانا، سفارتی، انسانی اور ترقیاتی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
سعودی عرب نے مسئلہ فلسطین کے پرامن اور دو ریاستی حل کےلیے اعلی سطح کی بین الاقوامی سمٹ کی میزبانی بھی کی ہے۔ 

 

شیئر: