سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز نے یوکرین کے علاقے خارکیف میں ڈائگنوسٹک سینٹر کی بحالی اور اسے آلا ت سے لیس کرنے کےلیے مشترکہ ایگزیکٹیو پروگرام پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر معاہدے پر سعودی ایجنسیی کے سربراہ ڈاکٹر الربیعہ اور اقوام متحدہ کے دفتر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی امدادی ایجنسی کے تعاون سے غزہ میں ڈائیلاسز سینٹر قائمNode ID: 894026
پانچ ملین ڈالر مالیت کے اس منصوبے سے دو لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد فائدہ اٹھائیں گے۔
سینٹر کےلیے سی ٹی سکینز، ایکس رے ڈیوائسز اور علاقے کے کئی ہسپتالوں کے ایمرجنسی اور آئی سی یو یونٹس کےلیے ایکوپمنٹ شامل ہے۔
علاوہ ازیں سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز نے شمالی شام میں چلڈرن ہسپتالوں کی مدد کےلیے ایک مشترکہ انتظامی معاہدے پر بھی دستخط کیے۔
اس منصوبے سے 8 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ افراد مستفید ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد متاثرہ علاقوں میں بچوں کے لیے اعلی معیار کی ہنگامی اور ضروری ہیلتھ کیئر سہولتوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
حماۃ کے تین چلڈرن ہسپتالوں کو آئی سی یو یونٹس اور حلب میں پیڈیاٹرک سرجری کے شعبے کو سپیشیلائزڈ میڈیکل ایکوپمنٹ فراہم کیے جائیں گے۔