نڈال کی850فتوحات مکمل

لندن...فرنچ اوپن چیمپیئن اور عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے ومبلڈن اوپن کے پہلے راونڈ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی 850 فتوحات مکمل کر لیں۔ومبلڈن اوپن کے پہلے راونڈ کے میچ میں رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے جون مل مین کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-1،6-3 اور6-2 سے شکست دے کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنا لی۔گزشتہ ماہ اپنا دسواں فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے والے نڈال نے ومبلڈن میں اپنے 50ویں میچ میں حریف کو صرف ایک گھنٹے 46 منٹ میں ڈھیر کر دیا۔2مرتبہ کے ومبلڈن اوپن چیمپئن رافیل نڈال ٹینس کی تاریخ میں 850 فتوحات حاصل کرنے والے محض ساتویں کھلاڑی ہیں جہاں ان سے پہلے راجر فیڈرر، جمی کونرز، ایوان لینڈل، جان میکنرو، آندرے اگاسی اور گوئیلرمو ویلاس بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

 

شیئر: