Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد:منشیات کے دھندے میں ملوث 10افراد گرفتار

حیدرآباد- - - -  - شہرحیدرآباد میں حال ہی میں سامنے آئے منشیات کے کاروبار کے سلسلہ میں پولیس نے جمعرات کو مزید 2ا فراد کو گرفتار کرلیا۔پرانا شہر حیدرآباد سے آبکاری کی ٹاسک فورس نے دیپک اور رشید کو حراست میں لے لیااورانکے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کی ۔اس طرح ڈرگس معاملہ میں اب تک گرفتار افراد کی تعداد10 ہوگئی ہے۔ ملزمان کا تعلق منشیات کا کاروبارکرنے والے’’ کیلون گروہ‘‘ سے ہے۔ پولیس اس معاملہ کے اصل ملزم کیلون کی تلاش کر رہی ہے ۔ اسکے کال ڈاٹا کا پولیس تجزیہ کر رہی ہے تاکہ اس ڈاٹا کی بنیاد پر اس کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔ اسی دوران پولیس کو ڈرگس معاملہ میں چونکادینے والے انکشافات ہوئے ہیں۔پولیس کو پتہ چلا ہے کہ شہر کے سرکردہ اسکول میں زیرتعلیم ایک لڑکی نے منشیات حاصل کرنے کیلئے ڈرگس کے ڈیلرز کو اپنی تصاویر واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجی ہیں۔منشیات کی عادت نے نوجوانوں لڑکوںو لڑکیوںکو خطرناک دوراہے پر لا کھڑاکردیا ہے۔ حیدرآباد کے تقریبا20 سرکردہ اسکولز اور 16کالجز سے تلنگانہ حکومت نے خواہش کی ہے کہ وہ طلبہ میں اس لعنت کی عادت کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کریں ۔پولیس نے تاحال کم عمر تعلیم یافتہ اور بہتر سماجی پروفائل رکھنے والے8 نوجوانوں کو ڈرگس معاملہ میں گرفتار کیا ہے۔اسکول پیرنٹس ایسوسی ایشن کے وینکٹ سائی نے کہاکہ منشیات سے طلبہ میں منفی اثرا ت پڑ رہے ہیں ۔ان کو اس عادت سے چھٹکارادلانے کیلئے ڈی ایڈکشن سنٹرز بھیجا جانا چاہئے۔ پولیس منشیات کے دھندے کے اصل سرغنہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ محکمہ ایکسائز کے ذمہ داروں نے منشیات کا شکار ہونے والے اسکولز اور کالجز کی جانچ کی جس سے چونکا دینے والے حقائق منظر عام پر آئے ہیں۔ افسروں نے منشیات کا کاروبار کرنیوالے نائیجر ین باشندوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے تفصیلات اکٹھا کی ہیں۔ایکسائز انفورسمنٹ ڈائرکٹر اَکون سبھروال کی قیادت میں انفورسمنٹ افسروں نے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم ( ایس آئی ٹی ) تشکیل دیتے ہوئے جانچ کی ہے۔ طلبہ کے کال ڈاٹا کی بنیاد پر انکے اسکولز اور کالجزکے انتظامیہ سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔26 اسکولوں اور 27 کالجز کو اڈوائزری نوٹس جاری کی گئی ہیں۔

شیئر: