Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو کی جیل میں تصادم، 28 قیدی ہلاک

  میکسیکوسٹی ...میکسیکو کی جیل میں تصادم کے دوران مرنے والے قیدیوں کی تعداد 28 ہوگئی۔تصادم پر قابو پانے کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے ۔جیل سیکیورٹی ترجمان کے مطابق جمعہ کی صبح تصادم جیل میں حریف گروپوں میں پہلے سے موجود تنازع کے باعث پیش آیا ۔تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ ابتدائی طور پر حکام نے تصادم میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ پولیس نے جیل کا دورہ کیا تو مزید قیدیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ قیدیوں نے سر اور سینے پر چاقووں کے وار کرکے ایک دوسرے کو قتل کیا کچھ قیدیوں کو گولیاں بھی ماری گئیں ۔جیل میں تصادم اور ہلاکتوں کی اطلاع پر قیدیوں کے رشتے داروں اور اہل خانہ کی بڑی تعداد اکاپلکو جیل کے باہر پہنچ گئی۔

شیئر: