Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی خلاباز مریخ پر قدم رکھیں گے

 واشنگٹن ...امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ ا مریکی خلاباز جلد مریخ پر قدم رکھیں گے۔ فلوریڈا میں کینیڈی ا سپیس سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امر یکہ خلا میں نئے دور کی قیادت کرے گا۔ امریکی خلا باز دوبارہ چاند پر بھی اپنے قدم رکھیں گے پھر اس کے بعد ان کے قدم مریخ کو چھوئیں گے۔اس موقع پر ناسا کے کارکن، خلائی ماہرین اور پر ائیویٹ کنٹریکٹرز موجود تھے۔مائیک پینس نے مزید کہا کہ اپنا کام شروع کرنے کے بعد قومی کونسل موجودہ خلائی پالیسیوں اور خلا سے متعلق طویل مدتی قومی اہداف پر نظر ثانی کرے گی ۔صدر ٹرمپ کی قیادت میں خلائی تحقیق کی انسانی سرگرمیوں کو آگے بڑھائیں گے۔
 

 

شیئر: