Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں کو اغواکار سمجھ کر لوگوں کا ہنگامہ

حیدرآباد- - - --ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے سادہ لباس میں پہنچی پولیس کو لوگوںنے اغواکار سمجھ کر ان سے بحث وتکرار کی اور ان کے کام میں رکاوٹ پیداکی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے سریکاکلم کے گارلہ منڈل کے جوگی پنتلہ پیٹ میں پیش آیا۔وردھا راجو نامی شخص جو ایک معاملہ کا ملزم ہے کو گرفتار کرنے کیلئے تلنگانہ کی پولیس وہاں سادہ لباس میں پہنچی ۔پولیس وردھا راجو کو اپنے ساتھ لے کر جارہی تھی کہ مقامی لوگوںنے سمجھا کہ وردھا راجو کا اغواایک گروہ کر رہا ہے ۔ ان افراد نے سادہ لباس میں آئی پولیس سے بحث وتکر ارکی اور ان کو روکنے کی کوشش کی تاہم جب مقامی پولیس کو اس بات کی اطلاع ملی تو پولیس وہاں پہنچی اور حالات کوقابومیں کرتے ہوئے لوگوں سے کہاکہ سادہ لباس میں آئے پولیس افسران ہیں جس کے بعد مقامی افرادخاموش ہوگئے اور پولیس ،ملزم وردھاراجو کو اپنے ساتھ لے گئی۔

شیئر: