Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے الجزیرہ چینل دشمنی نکالنے کیلئے قائم کیا ہے، سعودی وزیر اطلاعات

ریاض- - - - - - سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے واضح کیا ہے کہ قطر نے الجزیرہ چینل دشمنی نکالنے کے لئے قائم کیا ہے۔ یہ اس کے عداوتی ایجنڈے کو پھیلانے کا ذریعے ہے۔ الجزیرہ چینل آزادی صحافت کا وسیلہ نہیں بلکہ سیاسی تخریب کاری کا ذریعہ ہے۔ اس کا امتیازی نشان عداوت ہے۔ وہ اٹلی کے ریپبلکن نیوزپیپر کو انٹرویو دے رہے تھے۔ العواد نے کہا کہ الجزیرہ چینل چھوٹی چھوٹی باتوں میں ہمارا مذاق اڑاتا ہے۔ اس نے خود میرے خلاف بھی مہم چلائی تھی۔ میرے دورہ یورپ کا مذاق اڑایا گیا جبکہ قطری وزیرخارجہ کے دورہ یورپ کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا۔ الجزیرہ ، القاعدہ، داعش او رحزب اللہ جیسی تنظیموں اور جماعتوں کا آلہ کار ہے۔ یہ تنظیمیں صرف اور صرف دہشت گردی ، شدت پسندی او رانتہا پسندی کی پالیسی پر گامزن ہیں جبکہ دہشت گردی سے ہماری پکی دشمنی ہے۔ دہشت گردوں کے حملوں سے سعودی عرب میں ہمارے سیکڑوں شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردوں کو عبرت ناک سزا دیتا ہے۔ قطر دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے اور خطے کے امن و امان کیلئے خطرات بڑھائے چلا جا رہا ہے۔ سعودی وزیراطلاعات نے کہا کہ اس سب کے باوجود ہم قطر کو خطے کے امن و استحکام میں حصہ لینے اور جی سی سی کے سائبان تلے واپس لانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ قطر نے انتہا پسند تنظیموں کی میزبانی کی اب پوری دنیا کی نظروں میں قطر کی یہ پالیسی اورروش آ گئی ہے۔

شیئر: