ریاض ( ذکاء اللہ محسن) نالج کور اکیڈمی زیر اہتمام نادیکم سمر کیمپ شروع ہوگیا جو کہ 24 جولائی تک جاری رہے گا۔ اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان صدیقی نے بتایا کہ سمر کیمپ صحتمند معاشرہ بنانے،ا سکولوں کی چھٹیوں میں بچوں کے وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ سوئمنگ، گھڑ سواری، فٹ بال، آرٹیکل آرٹ، ڈیجیٹل فلم سازی، لائبریری اور کرکٹ جیسے کھیلوں میں بچے بھرپور شرکت کرکے لطف اندوزہو رہے ہیں۔ ان کی ذہنی اور جسمانی نشونما بھی ہو رہی ہے۔نالج کور کے مدیر عامر شہزاد کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ بچوں کی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے۔ اس حوالے سے نالج کور ایسا پلیٹ فارم ہے جو بڑوں کو بھی بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرتا ہے۔