Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روی شاستری کی بطور کوچ تعیناتی پر نیا تنازع

 
نئی دہلی:سابق ہندوستانی آل راو¿نڈر روی شاستری کی بطور انڈین کرکٹ کوچ تعیناتی پر نیا تنازع پیدا ہوگیا۔میڈیا پر شاستری کو کوچ تعینات کرنے کی خبر کے بعد ہندوستانی کرکٹ بورڈ ایکشن میں آگیا اور اس نے کہا کہ روی شاستری کو کوچ مقرر نہیں کیا گیا اور اس سلسلے میں فی الحال بورڈ نے حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ قبل ازیں میڈیا پر چلنے والی خبروں میں یہ کہا گیا تھا کہ روی شاستری 26 جولائی سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ہندوستانی کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے اور 2019 ءکے ورلڈ کپ تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے تاہم اب بی سی سی آئی نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: