لکھنؤ- - - - - مشرقی یوپی میں ہفتے بھر سے رہ رہ کر بارش جاری ہے جس کی بنا پر دشواریاں اب سر اٹھانے لگی ہیں۔ سبھی بڑی ندیوںمیں طغیانی جاری ہے۔ کئی مقامات پر کناروں کے کٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ بجلی گرنے سے بلیا اور مئومیں تین تین اور سون بھدر میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور گیارہ جھلس گئے۔ سیتاپور میں ایک کی موت ہو گئی اور تین افراد جھلس گئے۔ فیض آباد میں بھی ایک کی موت ہو گئی۔ بندیل کھنڈ کے کچھ اضلاع میں بجلی کی تخفیف اور لوکل فالٹ سے عوام بہت پریشان ہیں۔ موسمی بیماریوں سے بندیل کھنڈ اور مشرق یوپی کے تقریباً تمام اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔