Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ:ہندوستانی کپتان کا نیا عالمی ریکارڈ

 
برسٹل: انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان اور اسٹار بلے باز متھالی راج نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کرکے سب سے زیادہ رنز بنانے والی ویمنز کرکٹر کا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔بدھ کو متھالی راج جب آسٹریلیا سے کھیلنے کیلئے آئیں تو انہیں 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 41 رنز درکار تھے۔انہوں نے 69 رنز بنا کریہ ہدف حاصل کیا۔اب تک 183 میچز کی 164 اننگز میں5 سنچریوں اور 49 نصف سنچریوں کی مدد سے وہ یہ معرکہ سر کر چکی ہیں اور سب سے زیادہ رنز بنانے والی بلے باز بھی بن گئی ہیں۔ انہوں نے اس اننگز کے دوران انگلینڈ کی چارلٹ ایڈورڈز کے زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے 992 5رنز بنا رکھے تھے۔
  
 
 

شیئر: