Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمبولینس کی جگہ کاریں

لندن۔۔۔۔قومی صحت کے ادارے کے حکام پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینسیں بھیجنے کے بجائے کاریں مریضوں کے گھر بھیجنے میں ان کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کے بجائے کار انتہائی کم وقت میں متاثرہ مریض کے گھر پہنچ جاتی ہے۔اپریل میں اس قسم کی ایمرجنسی میں 42فیصد کاریں مریضوں کے گھر اسپتال لانے کیلئے بھیجی گئیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کاروں میں صرف ایسے ہی مریض لائے جاسکتے ہیں جو پچھلی نشست پر بیٹھ سکتے ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ مریضوں کی حفاظت سے زیادہ اس بات پر زور دیا جارہا ہے کہ مریض اسپتال جلد پہنچے۔ایک سینیئر ڈاکٹر نے کہا کہ اس طرح مریض کی نگہداشت اورحفاظت کے اصولوں کو پس پشت ڈالا جارہا ہے۔

شیئر: