واشنگٹن... امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ ہند اپنے جوہری ہتھیاروں میں جدت پیدا کررہا ہے۔ امریکی جریدے نے امریکی ماہرین کے حوالے سے مضمون میں انکشاف کیا کہ ہند150سے200 جوہری وار ہیڈز کیلئے پلوٹو نیئم کی کافی مقدار پیدا کرنے کا جائزہ لے رہاہے تاہم صرف120 سے 130 وار ہیڈز کیلئے یور ینئم پیدا کرسکا ہے۔ امریکی ماہرین کے مطابق ہند کی جوہری حکمت عملی کامرکز روایتی طور پرپا کستا ن رہاہے تاہم اب اسکا زیادہ فوکس چین بنتاجارہاہے۔ نئی دہلی اس وقت 7 جوہری ہتھیاروں کے حامل نظام کو چلا رہاہے ان میں2 ائرکرافٹ ، 4 بیلسٹک میزائل اور ایک نیول بیلسٹک نظام شامل ہے۔