Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپریشن کے فوٹو جاری کرنے پر سزا مقرر

ریاض۔۔۔۔سعودی وزارت صحت نے مریضوں کے آپریشن کی تصاویر اور وڈیو جاری کرنے پر پابندی عائد کردی اور خبردار کیاہے کہ جو اس پابندی کی خلاف ورزی کریگا اس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا اور متعلقہ اسپتال یا ہیلتھ سینٹر کو 60دن کیلئے بند کردیا جائیگا۔ جرمانے اور بندش کی سزا کا فیصلہ اسپتال یاہیلتھ سینٹر کے خرچ پر ذرائع ابلاغ میں شائع ہوگا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ یا ادارے آپریشن کی تصاویر یا وڈیو جاری کرتے ہیں وہ مریضوں کی حق تلفی کررہے ہوتے ہیں اور یہ عمل ضابطہ اخلاق کے بھی منافی ہے۔وزارت صحت نے مزید توجہ دلائی کہ پابندی کا تعلق سوشل میڈیا سے بھی ہے۔ اس پر بھی آپریشن کے فوٹو جاری کرنے کی اجازت نہیں۔اسپتال یا ہیلتھ سینٹر مریض کی بہ رضا و رغبت منظور ی کے بعد ہی وڈیو یا تصاویر لینے کے مجاز ہونگے۔

شیئر: