Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران آتشزدگی: مزدوروں کی نعشیں ہند بھجوانے کی تیاریاں

جدہ۔۔۔جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ نجران کے پرانے گھر میں آتشزدگی سے ہلاک ہونیوالے 11ہندوستانی ملازمین کی نعشیں ہندوستان بھجوانے کی کارروائی کرارہا ہے۔ فرسٹ پوسٹ انڈین ویب سائٹ نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ جدہ کے ہندوستانی قونصل خانے نے آتشزدگی میں ہلاک ہونیوالے ہندوستانی مزدوروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔ بیشتر مزدوروں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔ نجران شہری دفاع کے ترجمان عبداللہ الفاری نے بتایا کہ شہری دفاع کے اہلکارو ں نے آگ بجھادی تھی تاہم پرانے گھر میں روشن دان نہ ہونے کی وجہ سے موقع پر موجود مزدور دم گھٹنے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔6جھلس بھی گئے تھے، مکان 3کمروں پر مشتمل تھا۔

شیئر: