Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کیلئے امریکی امداد، سخت شرائط عائد

واشنگٹن... امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کی امداد مشروط کردی۔ ہند کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھایا جائے گا۔696 ارب ڈالر کا دفاعی پالیسی بل 2018 کے حق میں 344 اور مخالفت میں 81 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ بل یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔بل کے تحت یکم اکتوبر 2017 سے 31 دسمبر 2018 تک پاکستان کیلئے مختص کردہ 40 کروڑ ڈالر امداد اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک امریکی وزیر دفاع اس بات کی تصدیق نہ کردیں کہ پاکستان شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف مسلسل فوجی آپریشن کر رہا ہے اور پاک افغان سرحد پر عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے افغان حکومت سے مکمل تعاون کررہا ہے۔پاکستان کونیٹو سپلائی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا ۔ بارودی سرنگوں کے خطرے سے نمٹنے کے لئے مناسب کارروائی کرنی ہوگی۔

شیئر: