Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی افواج کیجانب سے مسجد الاقصیٰ کی بندش درست نہیں ، رابطہ عالم اسلامی

جدہ ( واس ) رابطہ عالم اسلامی اور علماء کمیٹی نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کی بندش کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مسجد الاقصیٰ کی بندش ناقابل قبول ہے جس سے مسلمانو ں کے جذبات شدید مجروح ہو ئے ہیں ۔ اسرائیلی قابض فوج کی یہ کارروائی مسلمانوں کے مقدس مقامات کے خلاف ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی جانب سے اس قسم کی کارروائی سے خطے میں بے چینی پھیلے گی جس سے قیام امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو گا ۔ بیان میں بین الاقوامی تنظیموں اور حقوق کے اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اس معاملے پر فوری توجہ دیتے ہوئے مسئلے کو ٹھوس بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

شیئر: