Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی شرارت سے نخلستان تباہ

بیشہ- - - -- عسیر ریجن میں بچوں کی شرارت سے 2 نخلستان جل کر تباہ ہو گئے ۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان الرنل محمد العاصمی نے سبق نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ الغفرات گاؤں کے نواح میں نخلستان میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی ۔ کرنل العاصمی نے مزید بتایا کہ متاثرہ نخلستان میں کھجور کے 50 درخت جل کر تباہ ہو گئے ۔ آگ لگنے کی وجہ بچوں کی شرارت تھی ۔

شیئر: