Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: 3ملین کے زیورات لوٹنے والا گروہ گرفتار

 دبئی: دبئی پولیس نے سونا اور زیورات کی دکان لوٹنے والے گروہ کوواردات کے 48گھنٹے بعد گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی گروہ نے انٹر نیشنل سٹی میں واقع زیورات کی دکان سے 3ملین درہم زیورات چرانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ چوروں نے اسلحہ کے زور پر ڈاکہ ڈالا تھا۔ انہوں نے دکان میں کام کرنے والے ملازمین کے چہروں پر مخصوصی قسم کا اسپرے کیا تھا ۔ الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے دبئی پولیس کے سربراہ جنرل عبد اللہ خلیفہ المری نے کہا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کردی اور واقعہ کے 48گھنٹے بعد مجرموں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ واردات سے جو سبق ملا وہ یہ ہے کہ جس دکان میں60ملین مالیت کے زیورات موجود ہوں وہاں سیکیورٹی سخت ہونی چاہئے۔اس کے برعکس دکان کے مالکان نے سیکیورٹی پر خاص توجہ نہیں دی تھی۔ 
 

شیئر: