Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن سے پیرس تک سستی فضائی سروس 61پونڈ میں دستیاب

لندن- - -- لندن سے پیرس تک فضائی سفر اب بہت سستے داموں ممکن ہو جائیگا کیونکہ ایک کمپنی نے جو سستے فضائی سفر کرانے کے کاروبار میں حال ہی میں شامل ہوئی ہے اب صرف 61پونڈ میں لندن ،پیرس فضائی ٹکٹ فراہم کرنا شروع کر دیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ جس طیارے میں یہ سفر ہو گا اسے مشغلہ کے طور پر ہوابازی کرنیوالے نوجوان اڑائینگے ۔ طیارے اتنے چھوٹے ہونگے کہ ان میں پائلٹ کے علاوہ صرف 2مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ 61پونڈ میں لندن ، پیرس سفر اس اعتبار سے بہت سستا ہے کہ کانز سے مجور کاتک سفر کا ٹکٹ بھی 131پونڈ میں ملتا ہے جبکہ یہ مسافت لندن ،پیرس مسافت سے بہت کم ہے ۔ یہ سروس نئی ایپلی کیشن سے مربوط ہے جسکا نام ونگلی ہے اور جو اپنے صارفین کو ان پرائیویٹ پائلٹس سے ملا دیتی ہے جو انتہائی سستے داموں طیارہ اڑانے کو تیار رہتے ہیں ۔

شیئر: