Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ حادثہ: ایک ہلاک،7زخمی

مکہ مکرمہ۔۔۔۔۔پیراور اتوار کی درمیانی شب مکہ مکرمہ میں منیٰ جاتے ہوئے صقرقریش سگنل کے بعد کنگ خالد روڈ پر گاڑیوں میں تصادم اور الٹ جانے پر ایک شخص ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔ مکہ مکرمہ میں ہلال احمر کے ترجمان عبدالعزیز بادومان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 6امدادی ٹیموں نے زخمیوں کی مرہم پٹی کی ۔3کی حالت نازک تھی انہیں النور اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کرایا مزید 3کے زخم درمیانے درجے کے تھے انہیں کنگ فیصل اسپتال میں داخل کیا گیا۔درمیانے درجے کے ایک اور زخمی کو النور اسپتال لے جایا گیا۔

شیئر: