Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی عقائد باعث فخر و ناز ہیں ، شاہ سلمان

ریاض۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے واضح کیا کہ اسلامی عقائد سے ذرہ برابرانحراف نہیں کیا جائے گا۔ اسلامی عقائد پر ہمارا ایمان غیر متزلزل ہے اور یہ ہمارے لئے فخر وناز کا باعث ہے۔ شاہ سلمان نے اس عزم کا اظہار امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے وفد کے سامنے اس وقت کیا جب وہ ہوائس چانسلر شیخ ڈاکٹر سلیمان ابا الخیل کی زیر قیادت خادم حرمین شریفین سے ملاقات کیلئے جدہ کے قصر السلام پہنچا تھا۔ شاہ سلمان نے اس موقع پر امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کو اس کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

شیئر: