Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی کی سرپرستی پر قطر کیخلاف عالمی شواہد

برسلز ۔۔۔۔برسلز میں ریسرچ اینڈ کنسلٹنٹ ٹرینڈ سینٹر نے واضح کیا ہے کہ حکومت قطر کے خلاف انتہا پسندی و دہشتگردی کی مالی اعانت و سرپرستی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔سینٹر نے یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں بین الاقوامی پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ قطر کی 14نمایاں شخصیتیں او ر5قطری ادارے دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔سینٹر کے ڈائریکٹر ریچرڈ پورشل نے انتہاپسندی و دہشتگردی کے انسداد کے حوالے سے حکومت قطر کے دعوؤں کی دھجیاں بکھیر دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی و انتہا پسندی کے باب میں ممالک اور عالمی تنظیموں کے ساتھ قطر کا تعاون نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں امریکی سیکریٹری خزانہ برائے امور انسداد دہشتگردی کاوہ بیان بھی پیش کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر دہشتگردوں کو سائبان فراہم کئے ہوئے ہے۔

شیئر: